کانگریس حکومت کے ایک ہزار دن مکمل ہونے پر مختلف مقامات پر ریالیاں :نرملا جگاریڈی
سنگاریڈی 3 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس حکومت کے اقتدار میں 1000 دن مکمل ہونے کے موقع پر سنگاریڈی اسمبلی حلقہ میں کانگریس کارکنوں کی جانب سے شاندار بائیک ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔ کَندی، کونڈہ پور منڈل مراکز کے علاوہ سنگاریڈی شہر میں منعقدہ ریلیوں کا آغاز ڈی سی سی صدرنشین محترمہ نرملہ جگا ریڈی نے جھنڈی دکھا کر کیا۔سنگاریڈی شہر میں رام مندر سے شروع ہونے والی بائیک ریلی بھوانی مندر، نال صاحب گڈہ، رکمنی ٹھیٹر، شانتی نگر، راجَم پیٹ، اندرا نگر، تارا ڈگری کالج اور بائی پاس روڈ سے ہوتی ہوئی آئی بی نہرو جنکشن تک پہنچی۔ریلی کے اختتام پر آئی بی جنکشن پر سابق وزرائے اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور راجیو گاندھی کے مجسموں پر نرملہ جگا ریڈی نے پھولوں کی مالا پیش کرتے ہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نرملہ جگا ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کے علاوہ ایسے کئی فلاحی پروگرام بھی نافذ کر رہی ہے جو منشور میں شامل نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر تمام مستحق غریبوں کو حکومت کی فلاحی اسکیموں سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس موقع پر آتما چیرمین پربھو، سابق بلاک کانگریس صدر رگھو گوڑ، جارج، میونسپل وائس چیئرمین حافظ شیخ شفیع ، کونا سنتوش، کرن گوڑ، شری کانت گوڑ، مہیش، کَندی سرپنچ شری رام، رمیش، بھومیش، فیاض، انور، سریش، کرن، ونشی، رویندر نائک، شری شیلَم، پرشانت، راجو گوڑ، ہریش، طاہر، جے پال ریڈی سمیت دیگر کانگریس قائدین اور کارکنان موجود تھے۔