سنگا ریڈی : سنگا ریڈی میں نہرو یووا کیندر کے زیر اہتمام آئی بی گیسٹ ہاؤس تا اسٹیڈیم گراؤنڈ سنگا ریڈی میں آزادی کا مہا اتسو فٹ انڈیا فریڈم رن ریلی ایڈیشنل کلکٹر ضلع کی قیادت میں اہتمام کیا گیا۔ این سی سی اور این ایس ایس کے طلبہ 75 میٹر لمبے قومی ترنگے کے ساتھ مجاہدین آزادی کی تصویروں کے پلے کارڈ تھامے فٹ انڈیا فریڈم رن میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ ملک کی قومی سلامتی قومی اتحاد کے لیے عوام میں شعور بیداری ضروری ہے۔ آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں اور ملک کی عوام میں قومی یکجہتی کا جذبہ پیدا ہوسکے۔ ضلع کے 75 اسکولوں میں اس خصوص میں مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بالاجی ڈی ایس پی، رمیش سرکل انسپکٹر، وجے لکشمی چیئرمین بلدیہ سنگا ریڈی، جاوید علی یوتھ ویلفیئر آفیسر، راجیش ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،ایلیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع پریشد، وجیندر ریڈی اور دیگر موجود تھے۔