سنگاریڈی میںTET مفت کوچنگ

   

سنگاریڈی /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رجیتا لیلا صدر مدرس کی اطلاع کے بموجب ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول سنگاریڈی میں اقلیتی طلباء کیلئے مفت TET کی کوچنگ کا مرکز قائم کیا گیا ۔ کوچنگ 18 اگست سے 14 ستمبر منعقد کی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو TSTET23 کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں ۔ اس سے استفادہ کرنے کیلئے فارم داخل کرسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 اگست مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9032110089/ 9492001988 پر ربط کریں ۔