سنگاپور میں ایک ماہ کیلئے لاک ڈاؤن

,

   

کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ، وزیراعظم لی کا اعلان
سنگاپور ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کی حکومت نے ملک بھر میں ایک ماہ کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔ کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے بعد وزیراعظم لی ہسن لونگ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے ہونے والے معاشی نقصانات کی پابجائی کیلئے آئندہ ماہ اضافی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ سنگاپور میں حالیہ ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ مقامی طور پر وائرس کی منتقلی کے کیسوں کی توثیق کے بعد سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تمام اسکولس ، کام کے مقامات بند رہیں گے ۔ شراب خانے ، تھیم پارکس بند رہیں گے ۔ البتہ غذائی سربراہی کے مقامات ، مارکٹ ، سوپر مارکٹ ، دواخانے ، کلینکس ، اہم بینکنگ خدمات کھلے رہیں گے ۔ حکومت نے لاک ڈاؤن کیلئے دو دن کا وقت دیا ہے ۔ /7 اپریل سے یہ لاک ڈاؤن شروع ہوجائے گا ۔