سنیل کی کامیابی کا سہرا گوتم گمبھیر کے سر:رنکو سنگھ

   

کولکتہ: رواں آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے لیے سنیل نارائن کی اوپننگ ایک ماسٹر اسٹروک ثابت ہوئی ہے اور ویسٹ انڈین کے آگے بڑھنے کا سہرا ٹیم مینٹرگوتم گمبھیر کو جانا چاہیے ۔ رنکو سنگھ نے سنیل نارائین کی سنچری اور اننگز کے آغاز پر ان کی شاندار کامیابی کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ نارائن نے منگل کو اپنی پہلی ٹی20 سنچری بنائی جسیا کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر نے راجستھان رائلز کے خلاف 56 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔ اس سیزن میں پہلے مقام پر ان کی فارم قابل ذکرہے کیونکہ اس نے پچھلے تین سیزن میں نچلے درجے پر بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 154 رنز بنائے۔ اس سیزن میں بطور اوپنر وہ چھ میچوں میں پہلے ہی 276 رنز بنا چکے ہیں۔