سنی دیول بی جے پی میں میں شامل گرداسپور سے متوقع امیدوار

,

   

نئی دہلی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے آج بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے پونے ایرپورٹ پر ملاقات کے بعد وزیردفاع نرملا سیتارامن اور وزیر ریلوے پیوش گوئل کی موجودگی میں ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سنی دیول نے بی جے پی کے دفتر پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس طرح میرے والد (فلمسٹار دھرمیندر) اٹل جی سے وابستہ تھے آج میں بھی مودی جی اس اسی طرح وابستہ ہوگیا ہوں۔ اس پریوار (بی جے پی) کیلئے مجھ سے جو کچھ بھی ہوسکتا ہے میں کرنے تیار ہوں۔ میں محض بات نہیں کروں گا بلکہ اپنے کام کے دریعہ آپ کو یہ کر دکھاؤں گا‘‘۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی نے گھائل اور دامنی جیسی مقبول فلموں کے اداکار سنی دیول کو پنجاب کے حلقہ گرداسپور یا چندی گڑھ سے اپنا امیدوار نامزد کرنا چاہتی ہے۔ 2014ء میں حلقہ لوک سبھا کیلئے بی جے پی ٹکٹ پر بالی ووڈ اسٹار ونود کھنہ منتخب ہوئے تھے۔ نرملا سیتارامن نے سنی دیول کے جذبہ حب الوطنی و قوم پرستی کی ستائش کرتے ہوئے ان کی فلم بارڈر کی مثال دی اور کہا کہ اس فلم نے کروڑوں ہندوستانیوں کو متاثر کیا تھا۔