سنی کی بابی دیول کو سالگرہ کی مبارکباد

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے اپنے چھوٹے بھائی بابی دیول کو ان کے ساتھ ایک سوشل میڈیا تصویر شیئر کرکے ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔بابی دیول آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر سنی دیول نے چھوٹے بھائی بابی دیول کیلئے سالگرہ کا محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے ۔سنی دیول نے انسٹاگرام پر بابی دیول کے ساتھ پانچ تصاویر شیئر کی ہیں۔اس پوسٹ کے ساتھ سنی دیول نے کیپشن میں لکھا ’’میرے چھوٹے بھائی لارڈ بابی کو سالگرہ مبارک ہو‘‘۔ بابی دیول نے بھی اس پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ لو یو بھائی، آپ میرا سب کچھ ہیں۔