سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران طالب علم غرقاب

   

حیدرآباد ۔ 23 فبروری (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک طالب علم تیراکی کے دوران سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس نے سوئمنگ پول ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ آئے دن ایسے واقعات کا پیش آنا ایک عام بات بن گئی ہے۔ اب جبکہ موسم گرما کی آمد ہے اور نوجوان کمسن طلبہ کا رجحان تیراکی کی جانب بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں پولیس اور ارباب مجاز کو چاہئے کہ وہ ایسے واقعات کے تدارک اور زندگیوں کی تباہی اور بربادی کو بچانے کے مؤثر اقدامات کو انجام دیں۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 15 سالہ طالب علم محمد خواجہ پاشاہ جو محمد یوسف کا بیٹا تھا تیراکی کے دوران اے ٹی زیڈ سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔