سواتی مالیوال کے فون کا سرقہ، گھنٹے بھر میں بازیاب

   

٭ دہلی ویمن کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال کے فون کا اس وقت سرقہ کرلیا گیا جب وہ دہلی کے پہاڑ گنج میں ایک ضعیف خاتون کو بازیاب کرانے میں مصروف تھی۔ مالیوال نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ پہاڑ گنج میں شام کے وقت ایک ضعیف خاتون کی مدد کر رہی تھی کہ اسی دوران کسی نے ان کے فون کا سرقہ کرلیا ۔ تاہم اس بارے میں فوری طور پر دہلی پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے گھنٹے بھر میں کارروائی کرتے ہوئے ہمارا فون بازیاب کرانے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر دہلی پولیس کی ستائش کرتے ہوئے فوری ایکشن لینے اور تیز تر کارروائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔