’’سوال بی جے پی کا نہیں، ملک کا ہے‘‘: فاروق عبداللہ نے علاقائی جماعتوں کے درمیان اتحاد کا کیا مطالبہ

   

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں علاقائی جماعتوں کے ساتھ آنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم سے بچانے کے لیے یہ ضروری ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر عبداللہ نے ‘کشمیر فائلز’ اور ‘دی کیرالہ اسٹوری’ جیسی فلموں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرکے ہندوستان اور اس کے آئین کو تباہ کررہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ہندوستان کے تنوع کو بچایا جانا چاہیے۔تیسرے محاذ کی ضرورت پر ایک سوال کے جواب میں عبداللہ نے کہا، “میرا سب کے لیے پیغام ہے کہ ہندوستان میں تنوع میں اتحاد ہے۔ ہمیں تنوع کی حفاظت کرنی ہے۔ اس سے ملک کی یکجہتی کی حفاظت ہوگی۔” یہ پوچھے جانے پر کہ کیا 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی پارٹیوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے، تو انھوں نے کہا، “سوال بی جے پی کا نہیں، بلکہ ملک کا ہے، کیا آپ ملک کو مذہب کی بنیادوں پر تقسیم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں؟ یا آپ چاہتے ہیں کہ ملک متحد ہو؟ یہ ایک متنوع ملک ہے۔