سوال کرنے والوں کے گھر سی بی آئی کو بھیجا جا رہا ہے: کویتا

   


مرکز کی عوام دشمن پالیسیوں سے سماج کے ہر طبقہ میں مایوسی ۔ تلنگانہ جاگرتی کارکنوں سے خطاب

حیدرآباد 12 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے مرکزی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی لڑکیوں میں آنسو نہیں آتے بلکہ آگ بھڑکتی ہے ۔ پیچھے ہٹنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا بلکہ ہم آگے بڑھتے رہینگے ۔ تلنگانہ تحریک کی طرز پر اور ایک تحریک شروع کرنے تلنگانہ جاگرتی کارکنوں سے مشیرآباد میں خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کویتا نے کہا کہ مرکزی حکومت کے خلاف بات کرنے پر تحقیقاتی ایجنسیوں سے دھاوے کرواکر دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ کنیا کماری سے کشمیر تک دھاوے ہورہے ہیں لیکن ہم اس سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ۔ تاہم ہمارا وقت ضائع کیا جارہا ہے لیکن جو بھی ہمیں وقت مل رہا ہے اس میں دو یا تین گنا زیادہ کام کرنا چاہیئے ۔ کویتا نے کہا کہ اب آرام کرنا نہیںبلکہ تمام رکاوٹوں کو پیچھے چھوڑ کر صرف آگے بڑھنا ہے ۔ ہندوستان خوبصورت ملک ہے لیکن ہم کئی شعبوں میں پیچھے ہوگئے ہیں ۔ موجودہ بی جے پی حکومت نے یہ صورتحال پیدا کردی ہے ۔ انتخابات کیلئے ابھی 7 ماہ کا وقت باقی ہے ، اس دوران ہماری طاقت کیا ہے ہم بتائیں گے ۔ ہماری زبان و عیدوں سے امتیازی سلوک کو تحریک کے ذریعہ عوام کو پیش کیا جائیگا ۔ اُس وقت بتکماں اٹھانے شرم محسوس کرنے والے آج بتکماں تہوار میں خوشی سے شامل ہورہے ہیں ۔ بڑے پیمانہ پر نوجوان اس تہوار کا حصہ بن رہے ہیں ۔ اسکولس میں بتکماں پہنچ گیا ۔ اس کو روایتی ثقافتی کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے ۔ نوجوانوں کو ملک کے بارے میں غور کرنا چاہئے ۔ تلنگانہ کیلئے آواز اٹھا کر ہم نے اپنا حق مانگا ہے ۔ ملک میں پھر ایک مرتبہ ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ ہم ہمارے حقوق سے محروم ہورہے ہیں اور اس سے ہم واقف بھی نہیں ہے ۔ دانشور طبقہ بات کرنا بند کرچکا ہے ۔ شاعر وہ آواز نہیں اٹھا رہے ہیں جس کی ضرورت ہے ۔ مصنف تحریر بند کرچکے ہیں ۔ ہر کوئی مایوس ہے ۔ بطور احتجاج ایوارڈس مرکز کو واپس لوٹا دیئے گئے ہیں ۔ کویتا نے کہا کہ بی جے پی نے ملک میں کئی حکومتوں کو زوال کا شکار کیا جن کا جمہوری انداز میں انتخاب ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سماج کا دانشور طبقہ مرکزی حکومت اور اس کی عوام دشمن پالیسیوں سے ناراض ہے اور اس کی یہ مثال ہے کہ کئی مصنف اور شعراء نے باوقار ایوارڈز حکومت کو لوٹا دئے ہیں۔ ن