سوامی اگنی ویش کا سوال”میرے اوپر جب حملہ ہوا تھا تب خاموش کیوں رہے“۔ بی جے پی او رمیڈیا جواب دیں۔ ویڈیو

,

   

مہارشٹرا کے پلگھار میں مذہبی رسومات کی انجام دہی کے لئے جانے والے دوسادھوؤں اور ان کے ڈرائیو ر کو بچہ چور سمجھ کر ہجوم نے اس قدر پیٹا کہ مذکورہ سادھوؤں کی موت ہوگئی تھی۔

اس کے بعد یوپی کے ایک مندر میں بھی سادھوؤں کے قتل کا معاملہ پیش آیاجس پر بی جے پی اور میڈیا خامو ش رہی مگر پلگھار معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی مسلسل کوششیں بی جے پی او رمیڈیا کی جانب سے کی جانے لگیں۔

بی جے پی کی ان کی کوششوں پر سوامی اگنی ویش نے دوسال قبل ان پر ہوئے حملے کے حوالے سے بی جے پی اور میڈیا کے ذمہ داران سے استفسار کیاکہ اس وقت انہیں کیوں سانپ سونگھ گیاتھا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی او ربی جے پی پر ملک میں نفرت پھیلانے کے لئے ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دینے کا بھی سوامی اگنی ویش نے الزام لگایا۔

پیش ہے دی وائیر کا یہ ویڈیو جس میں عارفہ خانم نے سوامی اگنی ویش کا انٹرویو کیاہے۔

YouTube video