سال2017میں مذکورہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے کیس واپس لینے کی کوشش کی تھی۔
شاہجہاں پور۔ سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیاں نند کو شاہجہاں پور کی ایک عدالت نے مفرور قراردیاہے۔ چنمیاں نند کو ان کی ایک سابق بھگت کے ذریعہ 2011میں درج ایک کیس کے معاملے میں پیش ہونا تھا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔
اب عدالت نے انہیں دفعہ82کے تحت مفرور قراردیا ہے۔ یہاں پر اس بات کا تذکرہ ناگزیر ہے کہ جب 2011میں اس کیس پر سنوائی شروع ہوئی ہے تب سے چنمیاں نند عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔
مذکورہ عدالت کی نوٹس تمام پولیس اسٹیشنوں اور ان کے ماموکشو آشرم میں چسپاں کردی گئی ہے اس کے بعد پولیس ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے عمل کی شروعات کریگی۔
سال2017میں مذکورہ یوگی حکومت نے اس کیس کو واپس لینے کی کوشش کی تھی مگر عدالت نے شکایت کردہ کے اعتراض داخل کرنے کے بعد منظور ی سے انکارکردیاتھا۔
اس معاملے میں مداخلت کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کردیاہے