سورج برجاتیہ نے گھریلو فلموں سے شائقین کا دل جیتا

   

ممبئی: بالی ووڈ میں سورج بڑجاتیہ کا ایک ایسے فلم ساز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے گھریلو ، صاف ستھری اور دل کو چھو لینے والی فلمیں بنا کر ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔سال 22 فروری 1964 کو ممبئی میں پیدا ہوئے سورج بڑجاتیہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ڈائریکٹر سال 1989 میں ریلیز فلم ‘میں نے پیار کیا’’ سے کیا تھا۔رومانوی پس منظر پر بنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی،جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سوپر ہٹ ثابت ہوئی۔سال 1994 میں انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ بنائی۔اس فلم میں سلمان کے ساتھ مادھوری دکشت نے اداکاری کی تھی۔خاندانی پس منظر پر بنی اس فلم میں سلمان خان اور مادھوری دکشت کی جوڑی کافی پسند کی گئی۔ اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور آل ٹائم گریٹ ہٹس میں شمار ہو گئی۔ 1999 میں فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں نے البتہ کوئی خاص کمال نہیں دکھایا۔
’ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوئی جو خاندانی پس منظرپر بنی ایک ملٹی اسٹارر فلم تھی۔ اس فلم میں سلمان خان، سیف علی خان، مو ہنیش بہل، تبو، سونالی بیندرے اور کرشمہ کپور نے اہم کردار نبھایا تھا۔یہ فلم بھی باکس آفس پر سوپرہٹ ثابت ہوئی۔
سال 2003 میں سورج بڑجاتیہ نے ‘میں پریم کی دیوانی’ کی ہدایت کاری کی۔ یہ فلم ان کے دادا تارا چند بڑجاتیہ کے راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ‘چت چور’ کا ریمیک تھی۔ اس فلم میں رتیک روشن، ابھیشیک بچن اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے لیکن یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا پائی۔ 2006میں ریلیز فلم ‘وواہ’ ان کے کیریئر کی ایک اور ہٹ فلم ثابت ہوئی۔