سوریاپیٹ میں لوہے کی دکان میں دھماکہ ،ایک شخص ہلاک ، دو زخمی

   

سوریاپیٹ /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سوریاپیٹ میں پرانے لوہے کے سامان کی دکان میں دھماکہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے سوریا پیٹ کے ایپیا مندر کے قریب واقع پرانے سامان کی دکان میں پلاسٹک کی ٹین کاٹنے کے دوران یہ دھماکہ پیش آیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ گیاس کٹر سے ٹین کے ٹکڑے کرنے کے دوران یہ دھماکہ ہوا ہے ۔ اس حادثہ میں رامچندر ساہو نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ جو مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتا تھا ۔ حادثہ میں مزید دو خواتین سلما اور بوجماں زخمی ہوگئے ۔ سلماء کا تعلق بھی مدھیہ پردیش سے بتایا گیا ہے ۔