سوریا ونشی اور ارشد خان ہندوستانی ٹیم میں شامل

   

نئی دہلی، 14 مئی (آئی اے این ایس) بائیں ہاتھ کے تلک ورما آئندہ سری لنکا میں ہونے والی50 اوورزکیسہ رخی سیریز میں انڈیا اے ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ نوجوان ویبھو سوریا ونشی اور پریانش آریا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔یہ سیریز9 تا 21 جون دمبولا میں کھیلی جائے گی، جس میں میزبان سری لنکا اے اور افغانستان اے ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب اوپنر سوریا ونشی کو انڈیا اے میں شامل کیا گیا ہے۔ رواں سال سوریا کو انڈر19 ورلڈ کپ میں ٹیم کی فتح کے دوران پلیئر آف دی فائنل اور پلیئر آف دی ٹورنمنٹ قرار دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ٹیم میں ارشد خان کو بھی موقع دیا گیا ہے۔انڈیا اے اسکواڈ:تلک ورما (کپتان)، پریانش آریا، ویبھو سوریہ ونشی، ریاں پراگ (نائب کپتان)، آیوش بدونی، نشانت سندھو، ہرش دوبے، سوریانش شیڈگے، پربھ سمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، کمار کشاگرہ (وکٹ کیپر)، وپراج نگم، یش ٹھاکر، یدھویر سنگھ، انشول کمبوج اور ارشد خان۔

رونالڈو کی ورلڈ کپ میں شرکت!
ریاض ،14 مئی (ایجنسیز) 41 سالہ پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو اس وقت بھی پرتگال ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور کوچ روبرٹو مارٹینیز ان پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے 2026ء فیفا ورلڈ کپ میں کھیلنے کے امکانات مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد ناقدین نے کہا تھا کہ کمزور لیگ میں کھیلنے سے رونالڈوکی اپنی ٹیم میں جگہ متاثر ہو سکتی ہے تاہم انہوں نے شاندار کارکردگی سے تمام خدشات غلط ثابت کردیے اور ورلڈ کپ کے امکانات کو روشن کرلیا ہے ۔