سوریا پیٹ گورنمنٹ ہاسپٹل کے ملازم کی خودکشی شخصی مسائل کے سبب

   

کے ٹی آر کو وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا کا جواب
حیدرآباد۔/18 اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا نے کہا کہ سوریا پیٹ گورنمنٹ ہاسپٹل کے ملازم وسیم نے ذاتی مسائل کی بنیاد پر خودکشی کی ہے۔ انہوں نے بی آر ایس قائد کے ٹی آر پر اس واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کیا۔ کے ٹی آر نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر سوریا پیٹ گورنمنٹ ہاسپٹل کے ملازم وسیم کی خودکشی کیلئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف سرکاری ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہیں ادا کرنے کا دعویٰ کررہی ہے لیکن وسیم کی خودکشی اس دعویٰ کو غلط ثابت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ کی عدم ادائیگی پر وسیم نے خودکشی کرلی۔ وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا نے کے ٹی آر کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وسیم نے شخصی مسائل کی بنیاد پر خودکشی کی ہے اور اسے سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ صرف ایک ماہ کی تنخواہ باقی تھی اور وہ اجرائی کے مرحلہ میں ہے۔ وزیر صحت نے کے ٹی آر کو مشورہ دیا کہ مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہی سوشیل میڈیا میں وائرل کریں۔ انہوں نے کہا کہ شخصی مسائل کی بنیاد پر خودکشی کرنے والے وسیم کے افراد خاندان کی حکومت ہر ممکن مدد کرے گی۔1