سورین کی حلف برداری تقریب، کھرگے ، راہول اور پرینکا مدعو

   

نئی دہلی: جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر ہیمنت سورین نے آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں جھارکھنڈ میں نو منتخب حکومت کی 28 نومبر کو مقررہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابی نتائج میں انڈیا گروپ کو 56اور این ڈی اے کو 24 سیٹیں ملی ہیں۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے 34، کانگریس نے 21، راشٹریہ جنتا دل نے چار اور سی پی ایم نے دو نشستیں جیتی ہیں، جب کہ بی جے پی نے 21، آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹ یونین نے ایک، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے ایک، جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ نے ایک نشست اور جنتا دل (یونائیٹڈ) نے ایک سیٹ جیتی ہے ۔ سورین دوسری بار اقتدار میں واپس آئے ہیں۔