سوشل میڈیا پر انتہاپسندی کا مرتکب نوجوان گرفتار

   

سری نگر: بانڈی پورہ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ‘‘کشمیر ٹائمر’’ کے نام سے ایک انتہاپسند صفحہ چلانے اور اس کے ذریعے اشتعال انگیز اور گمراہ کن مواد پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کوگرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق، مذکورہ شخص سیکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ پھیلا رہا تھا اور ملک دشمن جذبات کو بڑھاوا دے رہا تھا۔گرفتار ملزم کی شناخت اعجاز احمد وانی ولد غلام حسن وانی ساکن بانگر محلہ حاجن کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ حاجن میں ایف آئی آر نمبر 31/2025 کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔بانڈی پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ ان عناصر کی شناخت کی جا سکے جو شدت پسند مواد پھیلانے ، تشدد پر اکسانے یا امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔