سوشل میڈیا پر سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویںامتحانات کی غلط تواریخ

   

نئی دہلی : سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے آج یہ وضاحت کی ہیکہ سوشل میڈیا پر 10 ویں اور 12 ویں امتحانات کی تاریخ سے متعلق فرضی نیوز وائرل ہورہی ہے۔ بورڈ نے وضاحت کی ہیکہ بورڈ کی جانب سے تاحال امتحانات کی تاریخ کے شیٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ عنقریب امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ بورڈ نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ تھیوری امتحانات کا 15 فبروری 2023ء سے آغاز ہوگا جبکہ پریکٹیکل امتحانات یکم ؍ جنوری سے منعقد کئے جائیں گے۔ اسکولس کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ان تواریخ کے مطابق نصاب کی تکمیل کریں گے۔