ممبئی:سوشل میڈیا پر زہر افشانی اور نپور شرما کی توہین رسالت مآب ؐکے بعد مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کا انتباہ اب ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھنسلکرنے دیا ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ماحول خراب کرنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی کیونکہ اس سے ملک میں بدامنی پیدا ہوتی ہے۔ممبئی میں سائبر سیل اور پولیس محکمہ اپنے طور پر ایسے شرپسند عناصر پر نظر رکھ رہی ہے جو ماحول خراب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی مذہب سے متعلق غلط بیانی اور گمراہ کن بیانات جاری کرتا ہے تو اس پر بھی کارروائی ہوگی یہ باتیں ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے ایک پورٹل ویب سائٹ جہاں کا انصاف سے بات چیت کے دوران کہی۔