سوشل میڈیا کی بندش سے زکربرگکو 3 ارب ڈالر کا نقصان

   

واشنگٹن: گزشتہ روز ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا کی بندش سے صارفین کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیس بک اکاؤنٹس خود ہی سائن آؤٹ ہوگئے تھے۔ تاہم کچھ دیر بعد سوشل میڈیا صارفین کو اس تکلیف سے چھٹکارا مل گیا اور ان کے فیس بک اکاؤنٹ خود ہی لاگ ان ہوگئے تھے۔ منگل کو بندش سے دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز میں 1.6 فیصد کی کمی ہوئی۔