حیدرآباد 6 فبروری ( سیاست نیوز ) سابق ڈی جی پی و صدر نشین پبلک سرویس کمیشن ایم مہیندر ریڈی نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر ان کے خلاف گمراہ کن مہم چلائی جا رہی ہے ۔ مہیندر ریڈی نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ پولیس میں 36 برس تک بے داغ خدمات انجام دی ہیں۔ صدر نشین پبلک سرویس کمیشن بننے کے بعد سوشیل میڈیا پر ان کی امیج متاثر کی جا رہی ہے ۔ یہ بے بنیاد اور غلط الزامات ہیں۔ مہیندر ریڈی نے انتباہ دیا کہ ان کی امیج متاثر کرنے اور بے بنیاد پوسٹس کرنے والوں کے خلاف فوجداری ہتک عزت مقدمہ دائر کیا جائیگا ۔