سوشیل میڈیا پر احتجاج کا زمانہ گیا:فرحان اختر

   

٭ بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر نے آج ٹوئیٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف سوشیل میڈیا پر احتجاج کرنے کا زمانہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمعرات کے روز ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں منعقد ہونے والے نئے شہریت قانون کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے جارہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مزید لکھا کہ سوشیل میڈیا پر احتجاج کرنے کا زمانہ ختم ہوگیا۔ فرحان اختر نے اس موقع پر سٹیزن شپ امینڈمنٹ ایکٹ کی تفصیلات پر مبنی ایک تصویر بھی شیئر کی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزن (این آر سی) اور شہریت ترمیمی ایکٹ نے ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح تعلق ہے۔