سوشیل میڈیا پر کسان کی فریاد،کے سی آر کی بروقت مدد‘مسئلہ کی یکسوئی

   

حیدرآباد۔/27مارچ، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بروقت مداخلت کے سبب ضلع منچریال میں اراضیات کی ملکیت کے ریکارڈس میں ہوئی ایک غلطی کی اصلاح کرلی گئی۔ ننل منڈل کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے کسان کے 2 کھاتے تھے اور دونوں کے انضمام کے عمل میں سروے نمبر میں غلطی سے دوسروں کے نام شامل کرلئے گئے تھے جس کے نتیجہ میں سرکاری اسکیمات سے دیگر افراد کو فائدہ پہنچ رہا تھا اور حقیقی مالک کسان کو دشواریوں کا سامنا تھا۔ اس نے یہ مسئلہ سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔ پتہ چلنے پر چندر شیکھر راؤ نے فوری اس سے بات چیت کی اور مسئلہ کو حل کردیا۔ بعض ٹیلی ویژن چینلس نے کسان اور چیف منسٹر کے مابین مکالمات کو ٹیلی کاسٹ بھی کیا۔ چیف منسٹر نے ضلع کلکٹر بھارتی ہولیکری سے ربط پیدا کرتے ہوئے انہیں فی الفور مسئلہ کی یکسوئی اور غلطی کی اصلاح کی ہدایت دی۔