سونبھدرا کے واقعہ پر میڈیا کی خاموشی معنی خیز۔ ویڈیو

,

   

اترپردیش کے سونبھدرا میں ایک بڑا سانحہ پیش آیا جس میں کم سے کم دس لوگوں کی موت اور مبینہ طورپر درجنوں زخمی بتائے جارہے ہیں۔

واقعہ دراصل اراضی تنازعہ کا ہے۔ مگر اتنا بڑا واقعہ پیش آنے کے بعد بھی ذرائع ابلاغ اس واقعہ کی رپورٹنگ سے عدم دلچسپی دیکھائی۔

سوائے ایک دو میڈیااداروں کے کسی نے بھی اس کو اس وقت تک اہمیت نہیں دی جب تک پرینکا گاندھی کو سونبھدرا پہنچنے سے قبل اترپردیش انتظامیہ نے گرفتار کرکے ایک گیسٹ ہاوز میں قید کردیاتھا۔

حالانکہ اس کے بعد بھی اس واقعہ کے حقیقی پس منظر کو میڈیا نے پیش نہیں کیا۔ اس کے بجائے پرینکا گاندھی کی کوششوں اور ان کی مستقبل کی سیاست پر مباحثہ کیاگیا۔

پورا واقعہ دراصل ایک اراضی تنازعہ ہے۔ جس نسل درنسل زراعت کرتے آرہے قبائیلی خاندانوں کو سونبھدرا کی اس اراضی سے ہٹانے کے لئے اعلی ذات والوں نے طاقت کا استعمال کیا۔گولیاں چلائیں اور مبینہ طور پر یہ بھی کہاجارہا ہے کہ خطرناک ہتھیاروں کا بھی استعمال کیاگیا۔

اس تصادم کی وجہہ سے دس قبائیلی لوگ جو مذکورہ اراضی پر زراعت کررہے تھے اس میں مارے گئے او ردرجنوں لوگ زخمی ہوگئے۔

افسوس کی بات تو یہ ہے کہ پرینکاگاندھی کے سونبھدرا پہنچنے کے بعد چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو احساس ہوا کہ انہیں بھی وہاں پر جاناچاہئے اور وہ گئے بھی۔

مگر مجموعی طور پرذرائع ابلاغ کو جو ذمہ داری ادا کرنی ہوتی ہے بالخصوص اس طرح کے واقعات میں شعور بیداری کے طور پر جن حقائق کو پیش کرنا ہوتا ہے اس میں وہ پوری طرح ناکام رہا ہے۔

اس ضمن میں مباحثہ پر مشتمل دی وائیرکا یہ ویڈیو ہے جس میں بہت سارے خلاصے گئے گئے۔ اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کریں

YouTube video