سونوسود کے مداح نے مٹن شاپ کا نام رکھا

   

میں ویجیٹیرین ہوں ، فلم اسٹار کاتبصرہ
حیدرآباد ۔ کریم نگر ضلع میں فلم اسٹار سونو سود کے مداح نے مٹن شاپ کا نام ان کے نام سے موسوم کرلیا۔ اس بارے میں سوشیل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوگئیں جس پر سونو سود نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ سونو نے کہا کہ میں ویجیٹرین ہوں، ایسے میں مٹن شاپ کا نام میرے نام پر کیوں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس کو ویجیٹرین کے قیام کیلئے مجھے کوئی مدد کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ کوویڈ19 وباء کے دوران پہلی اور دوسری لہر میں سونو سود نے غریبوں کی کافی مدد کی ۔ آکسیجن سلینڈرس، ادویات، ضروری آلات کی فراہمی میں سونو سود کا اہم رول رہا جسکے نتیجہ میں وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر عوام کی ستائش حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے آندھرا پردیش کے بعض علاقوں میں آکسیجن پلانٹس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ کرنول کے دواخانوں میں آکسیجن پلانٹس کے قیام کیلئے رقم منظور کی گئی۔ جون کے اواخر میں نیلور میں آکسیجن پلانٹ قائم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رورل انڈیا کی مدد کا وقت آچکا ہے۔