سونو سود نے اب 20,000مہاجر ورکرس کو رہائش کی پیشکش کی ہے

,

   

مذکورہ 47سالہ اداکار نے اب تک سوشیل میڈیا کے ذریعہ رسائی کرتے ہوئے مختلف لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

نئی دہلی۔اداکار سونو سود جس نے اس سے قبل ’پرواسی روزگار‘ کے نام سے پورٹل شروع کیاتھا‘پیر کے روز کہاکہ مذکورہ درخواست کے دریعہ نوائیڈا کے کپڑوں کے یونٹ میں ملازمت حاصل کرنے والے 20,000ورکرس کے لئے رہائش کا موقع فراہم کریں گے۔

اپنے امدادی کام کے لئے ”مسیحا“ پکارے جانے والے فلم دبنگ کے اداکار نے مہاجر ورکرس کو رہائش کی فراہمی کے اپنے اس اقدام کو ٹوئٹر پر شیئر کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”پرواسی روزگار کے تحت جنھیں پہلے ہی نوائیڈا کے کپڑو ں کے یونٹ میں ملازمت فراہم کی گئی ان 20,000مہاجر ورکرس کو رہائش کی فراہمی کے اب پیشکش پر مجھے مسرت ہوتی ہے۔

اور یہ کام این اے ای سی کے صد شری للت تھکرال کی مدد سے کیاجارہا ہے کہ اس کام کے لئے ہم 24گھنٹے کام کریں گے“۔

سود جوموجودہ حالات میں ملک کے بے شمار لوگوں کی مدد کررہے ہیں‘ عالمی وباء کے اس دور میں سونو نے ملک کے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے مہاجر ورکرس کو ان کے آبائی مقام پر پہنچانے کا انتظام کیاہے۔

ملازمت فراہم کرنے والے مختلف اداروں کے اشتراک سے انہوں نے مہاجر ورکرس کو ملازمت فراہم کرنے والا ایک پورٹل بھی لانچ کیاہے۔

مذکورہ 47سالہ اداکار نے اب تک سوشیل میڈیا کے ذریعہ رسائی کرتے ہوئے مختلف لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔