سونیا ،راہول ،پرینکا اور کھرگے کا راجیو گاندھی کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی : قومی صدر ملک ارجن کھرگے سمیت کانگریس کے لیڈروں نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 32 ویں برسی پر آج یہاں ویر بھومی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔سابق وزیر اعظم کی اہلیہ اور کانگریس کے سابق صدر سونیا گاندھی ویر بھومی پہنچیں اور ان کی سمادھی پر پھول چڑھا کر اپنے شوہر کو خراج عقیدت پیش کیا۔کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے ، پارٹی لیڈروں راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور متعدد سرکردہ لیڈروں نے سابق وزیراعظم کو ان کے یوم شہادت پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔یاد رہے کہ آج ہی کے دن 1991ء میں ملک کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو سری لنکا سے تعلق رکھنے والے قاتلو ں نے بم دھماکہ میں ہلاک کردیا تھا۔