سونیا ، راہول کی گوا میں تفریح

   

پاناجی 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی اور یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی نے اتوار کو گوا میں ساحل سمندر کے پاس ایک ریسٹورنٹ کا دورہ کیا۔ دونوں قائدین ہفتے سے اِس ساحل ریاست میں چھٹی پر تھے اور اس دورے کو کانگریس قائدین نے نجی دورہ قرار دیا ہے اور اس میں پارٹی کارکنوں یا عہدیداروں سے ملاقات کا کوئی پروگرام شامل نہیں۔ ساحل کے پاس کی ریسٹورنٹ میں دونوں قائدین کی آمد کے تعلق سے مقامی شہری رچنا فرنانڈیز نے سوشیل میڈیا پر کہاکہ صدر کانگریس کی پُرکشش اور منکسر المزاج شخصیت نے اُنھیں بہت متاثر کیا ہے۔