نئی دہلی : یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی کو وائرل ریسپی ریٹری انفیکشن کے سلسلہ میں زیرنگہداشت رکھنے اور ضروری علاج کے سلسلہ میں آج یہاں سرگنگا رام ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ ہاسپٹل کے بولیٹن میں بتایا گیا کہ سابق کانگریس سربراہ کے ضروری معائنے کئے جارہے ہیں۔