کرناٹک میں یاترا کواچھا ردعمل مل رہا ہے جس کی وجہہ سے برسراقتدار بی جے پی نے ریاست بھر میں سلسلہ وار دوروں اور جوابی پدیاترا کامنصوبہ تیار کرلیاہے۔
بنگلورو۔کرناٹک کے ضلع مانڈیا میں جاری راہول گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس صدر سونیاگاندھی شامل ہوئی ہیں۔
پارٹی کے قائدین اور اورکارکنان کو مزیداعلی قائدین کی شرکت متوقع ہے‘ ایسا لگ رہا ہے ریاست میں اس سے پارٹی کی توقعات میں نمایاں بہتری اورپارٹی کارکنان کوایک طاقت مل رہی ہے۔ وجئے دشمی اوردسہرے کے پیش نظردودنوں کے توقف کے بعد بھارت جوڑویاترا کی ضلع منڈیاسے دوبارہ شروعات ہوئی تھی۔
توقع کی جارہی ہے کہ راجیہ سبھا میں سابق اپوزیشن لیڈر ملکاراجن کھڑگے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گے۔ مختصر وقت کے لئے پانڈوا پورا اور ناگامنگالا شہروں کے درمیان میں پدیاترا میں شامل ہوئیں۔
پیرکے روز وہ میسور پہنچیں اور کابینی کے ساحل کے قریب ایک ریسورٹ میں ٹہری ہوئی تھیں۔کرناٹک میں یاترا کواچھا ردعمل مل رہا ہے جس کی وجہہ سے برسراقتدار بی جے پی نے ریاست بھر میں سلسلہ وار دوروں اور جوابی پدیاترا کامنصوبہ تیار کرلیاہے۔
آج صبح ضلع مانڈیاکے چودن ہالی گیٹ سے ختم ہونے والی یاترا کی شروعات پانڈوپورا سے ہوئی تھی۔
کرناٹک میں پچھلے 21دنوں تک مقررہ بھارت جوڑو یاترا اپنے ساتویں دن میں داخل ہوگئی ہے جس میں 511کیلومیٹر کی مسافت طئے کی گئی ہے۔
چام راج نگر‘ میسور اضلاعوں کو احاطہ کرنے کے بعدیاترا ضلع منڈیا میں داخل ہوئی ہے۔