سونیا گاندھی چیک اپ کیلئے دواخانہ میں شریک

,

   

نئی دہلی ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر سونیا گاندھی کو چیک اپ کیلئے آج شری گنگا رام ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ انہوں نے پیٹ میں تکلیف کی شکایت کی تھی ۔ دواخانہ کے ذرائع نے بتایا کہ دواخانہ میں سونیا گاندھی کے بعض ٹسٹ کروائے گئے جہاں انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں پیٹ میں تکلیف ہے ۔ سونیا گاندھی کے فرزند راہول گاندھی اور دختر پرینکا گاندھی دواخانہ میں ان کے ساتھ موجود ہے ۔ سونیا گاندھی کو پارلیمنٹ میں بجٹ کی پیشکشی کے موقع پر بھی نہیں دیکھا گیا ۔