سونیا گاندھی کو معافی مانگنی چاہئے :یادو

   

بھوپال : کانگریس کی رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی کی طرف سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پر کیے گئے تبصرہ کے حوالے سے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ یہ تبصرہ انتہائی غیر مہذب ہے اور سونیا گاندھی کو اس کیلئے ملک سے معافی مانگنی چاہیے ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کل رات دیر گئے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مرمو کے خلاف کانگریس ایم پی سونیا گاندھی کی طرف سے انتہائی ناشائستہ تبصرہ پوری قوم کی توہین ہے ، خاص طور پر خواتین کے وقار پر حملہ اورقبائلی معاشرے کی عزت نفس کی توہین ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ سونیا گاندھی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ناشائستہ الفاظ کیلئے صدر مرمو، پوری قبائلی برادری اور پورے ملک سے فوری طور پر معافی مانگیں۔ کل پارلیمنٹ میں صدر کے خطاب پر سونیا گاندھی کے ردعمل کو لے کر ملک بھر کے بی جے پی لیڈروں کے بیانات آئے ہیں۔