حیدرآباد۔/9 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر بوئن پلی کے گاندھی آئیڈیالوجی سنٹر میں میگا خون کے عطیہ کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی اے آئی سی سی سکریٹری انچارج تلنگانہ کانگریس اُمور ندیم جاوید، آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری انیل کمار یادو ، سابق وزیر محمد علی شبیر کے علاوہ دوسرے قائدین نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ضلع عادل آباد مہیلا کانگریس کی صدر و اوٹنور کی زیڈ پی ٹی سی رکن چارو لتا راٹھور، تلنگانہ مہیلا کانگریس کی صدر سنیتا راؤ کے علاوہ دوسرے قائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چارو لتا راٹھور کے فرزند سائی راج راٹھور نے بھی خون کا عطیہ دیا اور پارٹی کے قائدین نے خون کا عطیہ وینے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ ن