حیدرآباد ۔8 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر کل 9 ڈسمبر کو ریاست بھر میں مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے بوئن پلی میں واقع گاندھین آئیڈیالوجی سنٹر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد ہوگا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ کانگریس قائدین اور کارکنوں سے بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ کیمپ صبح سے شام تک جاری رہے گا۔ حالیہ عرصہ میں فوت ہونے والے کانگریس کارکنوں کے افراد خاندان میں انشورنس کی رقم کے طور پر فی کس دو لاکھ روپئے کے چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً 100 خاندانوں میں ریونت ریڈی چیک تقسیم کریں گے۔ کانگریس کے سینئر قائدین کو اس پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔ ر