سونے میں ہفتہ وار 140 روپے کی گراوٹ ، چاندی مستحکم

   

ممبئی : بیرون ملک سونے کے داموں میں گراوٹ کے درمیان ملکی سطح میں بھی گذشتہ ہفتے اس میں نرمی دیکھنے میں آئی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ایم سی ایکس فیوچر مارکیٹ میں ہفتے کے دوران سونا کی قیمت 140 روپے کی کمی سے 48،880 روپے فی 10 گرام رہ گئی۔ آخری کاروباری روزمیں سونا کی قیمت 73 روپے کی کمی کے ساتھ 48،717 روپے فی 10 گرام پر مارکیٹ بند ہوا۔عالمی سطح پر اسپاٹ گولڈ گذشتہ ہفتے 14.35 ڈالر کی گراوٹ سے 1،877.05 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ اگست کا امریکی گولڈ کی قیمت بھی 14.60 ڈالر کی کمی سے جمعہ کے روز 1،879.50 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔گھریلو سطح پر چاندی کے دام میں رواں ہفتے کے دوران 684 روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتے کے آخر میں یہ 72،227 روپے فی کلوگرام فروخت ہوا۔ سلور منی کی قیمت 660 روپے اضافے سے 72،245 روپے فی کلو ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی حاضر 0.12 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 27.93 ڈالر فی اونس پر ر