نئی دہلی، 15 مئی (یواین آئی) مالی سال 2026-27 کے پہلے مہینے اپریل میں سونے کی درآمد پر ملک کا خرچ 82 فیصد بڑھ گیا، جبکہ پیٹرولیم درآمدات میں 10 فیصد کمی درج کی گئی۔وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں 562.69 کروڑ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا، جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 81.69 فیصد زیادہ ہے ۔ اپریل 2025 میں بیرونِ ملک سے 309.70 کروڑ ڈالر مالیت کا سونا خریدا گیا تھا۔اپریل میں چاندی کی درآمدات بھی 157 فیصد اضافے کے ساتھ 41.11 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سونے اور چاندی کی درآمدات میں اس اضافے کی بڑی وجہ گزشتہ ایک سال کے دوران عالمی بازار میں ان قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ہونے والا نمایاں اضافہ بتایا گیا ہے ۔دوسری جانب قدر کے لحاظ سے پیٹرولیم درآمدات میں 10.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اپریل 2026 میں ہندوستان نے 1862.60 کروڑ ڈالر مالیت کا پیٹرولیم درآمد کیا، جبکہ ایک سال قبل یہ اعداد و شمار 2070.15 کروڑ ڈالر تھے ۔