سونے کی تجارت کے نام پر دھوکہ، پانچ افراد کے خلاف شکایت

   

حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) بشیرباغ میں ایک شخص نے سی سی ایس میں پانچ افراد کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی۔ شکایت کنندہ نے نومبر 2024 میں وجئے نامی شخص کو سونے کے زیوارات کا کاروباری بتایا جس پر دونوں راضی ہوگئے اور زیورات کو کمیشن کے لحاظ سے فروخت کا معاہدہ کرلیا۔ ایک ماہ میں چند مقامات پر سونا فروخت کیا گیا جس کے عوض اسے تیس ہزار روپے کمیشن دیا گیا ۔وجئے نے مزید چار افراد کو شکایت کنندہ سے ملاقات کروایا ۔ شکایت کنندہ نے ان کو زیورات فروخت کیلئے دیئے۔ چند دن بعد بھی ان افراد سے رابطہ نہ ہونے پر ان کی دوکانات پہونچا لیکن یہ دکانیں ان کی نہیں تھیں۔ شکایت کنندہ نے وجئے سے رابطہ کیا تو وجئے نے اسے دھمکی دی جس پر سی سی ایس میں شکایت درج کرائی۔ ش