سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

   

ممبئی: سونے کی قیمت تاریخی طور پر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں تیزی کے پیش نظر ہندوستان کے ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر جمعہ کو 5 جون کی ڈلیوری کے لیے سونے کی وعدہ قیمت 72423 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔ وہیں، بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت 2395.29 ڈالر فی اونس ہے۔ایم سی ایکس پر سونے کی وعدہ قیمت 779 روپے فی 10 گرام کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ کاروباری سیشن میں بند ہونے والی قیمت 74644 روپے سے 1.09 فیصد زیادہ ہے۔ چین کے بعد ہندوستان سونے کا دوسرا سب سے بڑا درآمد کرنے والا ملک ہے اور بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمتوں کے اضافہ کا اثر گھریلو قیمتوں پر پڑتا ہے۔