سونے کی قیمت 70 ہزار روپئے تولہ سے تجاوز

   

حیدرآباد 4 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب شہر میں سونے کی قیمت پہلی بار 70 ہزار روپئے فی تولہ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ جمعرات کو 24 قیراط سونے کی قیمت فی دس گرام 70,470 روپئے تک پہونچ گئی ہے ۔ اس طرح سونے کی قیمت میں ایک دن میں فی تولہ 600 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کی مارکٹ میں گذشتہ ایک سال میں پہلی مرتبہ سونے کی قیمت 70 ہزار روپئے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ایک دن قبل 24 قیرابط سونے کی قیمت فی دس گرام 69,870 روپئے فی تولہ درج کی گئی تھی ۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ درج ہوا ہے ۔ ایک کیلو چاندی کی قیمت 85.300 روپئے تک پہونچ گئی ہے ۔ ایک دن میں چاندی کی قیمت میں فی کیلو 1300 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ یہ گذشتہ ایک سال میں پہلی مرتبہ جب چاندی کی قیمت فی کیلو 85 ہزار روپئے سے تجاوز کر گئی ہے ۔