نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی معیارات بیورو (بی آئی ایس) نے ہندوستانی معیارات بیورو (ہال مارکنگ) ترمیمی ضوابط، 2026 کے تحت ہال مارکنگ فیس میں ترمیم کی اطلاع جاری کردی ہے ۔ اس کے تحت سناروں کی جانب سے تسلیم شدہ جانچ اور ہال مارکنگ مراکز کو ادا کی جانے والی سونے کی اشیا کی ہال مارکنگ فیس بڑھا کر فی زیور 75 روپے کردی گئی ہے ، جبکہ چاندی کی اشیا کی فیس 35 روپے فی زیور برقرار رکھی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ہال مارکنگ کے لیے تسلیم شدہ جانچ اور ہال مارکنگ مراکز کو سونے کی اشیا بھیجنے والے سناروں کو فی زیور 75 روپے ادا کرنے ہوں گے ، جبکہ ہر کھیپ کے لیے کم از کم فیس 200 روپے ہوگی۔
لکھنو میں خلاء باز شبھانشو شکلا اپنی کتاب ’دی سیکنڈ آربٹ‘ کے رسم اجراء کے موقع پر طلباء کو آٹوگراف دیتے ہوئے۔
اننت ناگ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ
نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) معروف اداکار اننت ناگ کو ہندوستانی سنیما میں ان کے شاندار تعاون اور کنڑ سنیما میں لازوال ورثے کیلئے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2024ء سے نوازا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے بدھ کے روز اس کا اعلان کیا۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اننت ناگ کو یہ ایوارڈ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر دیا جا رہا ہے ۔ اننت ناگ کو گجرات کے کیوڈیا میں 22 ستمبر کو 72 ویں قومی فلم ایوارڈز کی تقریب میں اس سے سرفراز کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی سنیما میں ان کے ‘نمایاں تعاون’ اور کنڑ سنیما میں ‘لازوال ورثے ‘ کے اعتراف میں انہیں یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے ۔
اننت ناگ دہائیوں سے کنڑ سنیما کے معروف فنکار رہے ہیں اور انہوں نے دوسری ہندوستانی زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا ہے ۔ انہیں ان کی شاندار اور متنوع اداکاری نیز فلمی دنیا میں مسلسل خدمات کے لیے پہچانا جاتاہے ہے ۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ہندوستانی سنیما کی ترقی اور ترویج میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے ۔