سوپر30کا تیسرے روز باکس آف پر کلکشن۔ ریتک روشن کی فلم نے 50.76کروڑ کمائے

,

   

ممبئی۔ ریتک روشن کی فلم سوپر 30جو آنند کمار نامی ماہر ریاضی کے کام اور زندگی پر بنی ہے۔اس فلم نے پچاس کروڑ روپئے کا نشانہ پہلے ہفتہ میں پار کرلیاہے۔سوپر 30کو سوپر ہفتہ ملا۔ اتوار کے روز فلم نے 20.74کروڑ کمائے‘ جس کے ساتھ ہی فلم کا مجموعی کلکشن 50.76کروڑ ہوگیاہے۔

ٹریڈ جانکار ترن ادرش نے ٹوئٹر پر فلم کے باکس افس کی جانکاری دی ہے۔انہوں نے لکھا کہ”سوپر30کا یہ ہفتہ بہت شاندار رہا۔ ملٹی پلکس اور میٹروس میں مظاہرہ غیرمعمولی رہا ہے۔

جمعہ11.83کروڑ‘ ہفتہ 18.19کروڑ‘ اتوار 20.74کروڑ کے ساتھ جملہ کلکشن 50.76کروڑ رہا ہے۔وکاس بہل کی ہدایت کاری پر مشتمل فلم ایک ماہر ریاضی آنند کمار کی زندگی او رکام پر بنائی گئی ہے جو سوپر30پروگرام چلاتے ہیں۔

اس پروگرام میں آنند کمار قابل مگر غریب طلبہ کو ائی ائی ٹی مسابقتی امتحانات کے لئے تیار کرتے ہیں۔

سوپر 30کے خلاف میں شاہد کپور کی کبیر سنگھ جو چوتھے ہفتہ میں بھی کافی مضبوطی کے ساتھ چل رہی ہے۔

حالانکہ شروعات کافی دھیمی رہی‘ سوپر30آگے جارہی ہے اور لوگ اس کے متعلق بہتر تبصرہ کررہے ہیں۔

فلمی صنعت کے ماہر گریش جوہر ے انڈین ایکسپریس سے قبل ازیں کہا کہ ”ایک سے دیڑھ سال بعد ریتک کی واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی کہ وہ ایک ایسے سوپر اسٹار ہیں جس کی فلم کا ان کے مداحوں کو بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔فلم کی ٹریلر نے اپنے ہی دھوم مچایاہے۔

حالانکہ فلم ریتک کی دیگر فلموں کی طرح کوئی گانے اور ڈانس پر مشتمل کمرشل فلم ہے‘ہم جانتے ہیں کہ شائقین اب مواد نژاد فلم اداکاریں کرے۔