سوچھ سرویکشن 2020میں شہریوں کی رائے میں حیدرآباد بہترین شہر

   

ملک کے 23ویں صاف شہر کا بھی درجہ
حیدرآباد۔ سوچھ سرویکشن 2020میں شہریوں کی رائے میں حیدرآباد بہترین شہر ہے ۔مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے سوچھ مہواتسو کا اعلان کیا۔مرکز نے پہلی مرتبہ ہندوستان کے مشہور ترین 114شہروں کی رینکنگ کی۔گریٹرحیدرآباد بہترین شہر کے زمرہ میں شامل کیاگیا ہے ۔حیدرآباد کو شہریوں کی رائے کے زمرہ میں بہترین میگاسٹی ایوارڈ ملا ہے ۔سوچھ بھارت اربن کی جانب سے اس خصوص میں گریٹر حیدرآباد کو مبارکباد پیش کی گی ہے ۔دوسری طرف صاف شہروں کی فہرست میں شہر حیدرآباد کو 23واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں وجئے واڑہ کو سوچھ سرویکشن میں چھٹواں رینک ملا ہے جبکہ تروپتی کو بہ حیثیت مجموعی رینکنگ میں 12واں مقام حاصل ہوا ہے ۔دس لاکھ سے زائد آبادی والے زمرہ میں وجئے واڑہ کو چوتھا مقام اور گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کو نواں مقام ملا ہے ۔دس لاکھ کی آبادی کے زمرہ میں تروپتی کو چھٹواں مقام ملا ہے ۔راجمندری کو 51واں،اونگول کو 57واں ِ، کاکناڈا کو 58واں، کریم نگر کو 72واں،کڑپہ کو 76واں،تنالی کو 75واں، چتور کو 81واں،ہندوپور کو 93واں،تاڑی پتری کو 99واں اور نظام آباد کو 133واں مقام ملا ہے ۔ بہ حیثیت مجموعی مظاہرہ کو دو زمروں میں تقسیم کیاگیا ہے ۔پہلا زمرہ 100ادارہ جات مقامی اور دوسرا زمرہ 100سے کم ادارہ جات مقامی شامل ہے ۔پہلا زمرہ میں چھتیس گڑھ کودوسری مرتبہ ایوارڈ ملا ہے جبکہ اے پی کو چھٹواں مقام ملا ہے ۔تلنگانہ کو اس زمرہ میں آٹھواں درجہ حاصل ہوا ہے ۔