سوڈان: فوج کا مظاہرین پر تشدد‘ سیاسی رہنما گرفتار

   

خرطوم: سوڈانی فوج نے احتجاج کے دوران مظاہرین پر تشدد کرکے سیاسی رہنما کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز جاری مظاہروں کے دوران خرطوم میں شہریوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سوڈانی کمیونسٹ پارٹی کے مطابق اس کے رہنما محمد مختار خطیب نے سوڈانی باغی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی،جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔