سوڈان میں انٹرنیٹ سرویسزکی بتدریج بحالی کا اعلان

   

خرطوم : سوڈان میں حکام نے گذشتہ ماہ کی فوجی بغاوت کے بعد انٹرنیٹ سروسز کوبتدریج بحال کرنے کااعلان کیا ہے۔سوڈان کی فوجی حکومت نے گذشتہ تین ہفتے سے زیادہ عرصے انٹرنیٹ اور ٹیلی مواصلات کی دوسری سروسز پر کڑی قدغنیں لگارکھی ہیں۔سوڈان کے سرکاری خبررساں ادارے سونا نے جمعرات کو حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کام کرنے والی تمام ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں بتدریج اپنی اپنی انٹرنیٹ سروس بحال کررہی ہیں۔سوڈان میں 25 اکتوبرکو فوجی بغاوت کے بعد سے لوگوں کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے۔فوجی جنتا نے جمہوریت نوازوں کی احتجاجی تحریک کو منظم ہونے سے روکنے کے لیے یہ اقدام کیا تھا۔قبل ازیں جمعرات کوسوڈان کی ایک عدالت نے ملک میں ٹیلی کمیونی کیشن کی تینوں کمپنیوں کے سربراہوں کو انٹرنیٹ خدمات بحال ہونے تک حراست میں رکھنے کاحکم دیاتھا۔