خرطوم :سوڈان میں ہندوستان کے سفارت خانے نے تمام ہندوستانی شہریوں سے ملک میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے پیش نظر گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی ہے۔ سفارتخانہ نے تمام ہندوستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، گھر کے اندر رہیں، اور فوری طور پر باہر نکلنا بند کریں۔ برائے مہربانی پرسکون رہیں اور تازہ اطلاع کا انتظار کریں۔ خرطوم میں ہندوستان کے سفارت خانے کے ذریعے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی مشن نے ضروری مدد کے انتظام کیلئے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا ہے ۔ ملک میں افراتفری کے پیش نظر کم از کم 35 ہندوستانی خرطوم کے ایک ہوٹل کنون میں قیام پذیر ہیں۔