سوکھے بورویل میں گری ایک سالہ بچی کو 11 گھنٹے کی کوشش کے بعد بحفاظت باہر نکالا گیا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں ایک سالہ دیویانشی بورویل کے گڑھے میں گر گئی تھی۔ معلوم ہوا ہیکہ تقریباً 11 گھنٹے تک نکالنے کی کوشش کے بعد اسے بورویل سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ بچی کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب رہا ہے۔فی الحال محکمہ صحت کی ٹیم نے لڑکی کو ضلع ہاسپٹل میں داخل کرایا ہے۔واضح رہے کہ نوگاؤں تھانہ علاقے کے دونی گاؤں میں جمعرات کی دوپہر ایک معصوم بچی اپنے کھیت کے سوکھے بورویل میں گر گئی تھی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیویانشی نامی لڑکی اپنی ماں رام ساکھی کشواہا اور دو بہنوں کے ساتھ کھیت میں گئی تھی۔دراصل رام ساکھی کھیت میں پانی ڈال رہی تھی اور پھر دیوانشی کھیلتے ہوئے سوکھے بورویل کے گڑھے میں گر گئی۔