سو سال پرانے گھر سے 6ہزار شہد کی مکھیاں نکال لی گئیں

   

نیویارک : امریکی شہر اوماہا میں ایک شادی شدہ جوڑے کے آک سو سال پرانے گھر کی دیواروں کے اندر سے قریب چھ ہزار شہد کی مکھیوں کو نکال لیا گیا ہے۔تھاماس اور میریلو نے اوماہا ورلڈ ہیرلڈ نامی اخبار کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باہر ایسے پھول کافی عرصے سے اگا رہے تھے جن کا رس شہد کی مکھیاں پسند کرتی ہیں لیکن انہیں یہ توقع بالکل نہ تھی کہ مکھیاں ان کے گھر کو اپنا گھر بنا لیں گی۔اس جوڑے کی رائے میں عین ممکن ہے کہ یہ مکھیاں اینٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والے سیمنٹ میں کسی سوراخ سے دیوار کے اندر داخل ہو گئی تھیں۔ ان کے مطابق انہیں شہد کی مکھیوں کی موجودگی کا اس وقت پتہ چلا جب انہوں نے دیکھا کہ کچن کی کھڑکی کے باہر کچھ شہد کی مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں اور پھر انہیں گھر کی دوسری منزل پر 30 سے زیادہ مکھیاں نظر آئیں۔