سٹہ بازی کے دو ریاکٹس بے نقاب ، 6 افراد گرفتار

   

حیدرآباد: کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے کرکٹ پر سٹہ بازی کے دو ریاکٹس کو شہر میں بے نقاب کرتے ہوئے 6 سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ پہلی کارروائی میں سنٹرل زون ٹاسک فورس نے آن لائن سٹہ بازی میں ملوث 3 سٹہ بازوں کو علاقہ ریڈ ہلز میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اس ریاکٹ کا سرعنہ مہیش پرساد تیواری ہے جو اپنے دو ساتھوں پی مکیش کمار اور پی وکرم کی مدد سے دبئی میں جاری آئی پی ایل کرکٹ میچس پر آن لائین سٹہ بازی چلا رہا تھا۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس نے 47 ہزار نقد رقم ، موبائل فونس، ٹی وی سیٹ اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا۔ ایک اور کارروائی میں ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے سریش، پریم ساگر اور ایل اپا نامی سٹہ بازوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 30 ہزار نقد رقم اور موبائل فونس ضبط کر لئے۔